Homemade facial skin whitening

 

قدرتی اجزاء سے فیشل کریں :
کلینزنگ
تھوڑی سی دہی میں ایک کیلا میش کر کے ملائیں اور اس آمیزے سے10سے 15منٹ تک چہرے کی کلینزنگ کریں۔

مساجنگ
دو تین بادام گرم پانی میں بھگو کر چھلکا اتار یں اور پیسٹ بنا لیں، یہ پیسٹ دودھ میں شامل کر کے چہرے پر لگائیں اور کچھ دیر تک مساج کریں۔

اسکن پالشنگ
اسکن پالشرکے طور پر ٹماٹر کاجوس چہرے پر لگانے سے رنگت میں چمک اور نکھار کے ساتھ غیرضروری بالوں کاخاتمہ بھی ہوجاتا ہے۔

بلیچنگ
حسبِ ضرورت دودھ اور دہی میں دو قطرے لیموں کارس شامل کر یں اور بلیچ کے طور پر 10 سے 15منٹ تک چہرے پر لگا کر سادہ پانی سے دھو لیں

۔

آئلی سکن والی خواتین  انڈے کی سفیدی کو بطور ماسک استعمال کر سکتی ہیں لیکن جن خواتین کی

نارمل یا ڈرائی سکن  ہو وہ انڈے کی زردی میں چند قطرے شہد ملا کر لگائیں اور کچھ دیر کے بعد سادہ پانی سے منہ دھو لیں۔

آخر میں زیتون کے تیل سے چہرے کا مساج کریں اور گرم پانی سے سٹیم لے لیں۔
سٹیم والے پانی میں چند قطرے لیموں کا رس اور پودینے کے دو پتے بھی شامل کر لیں۔

بلیک ہیڈز کی صفائی
عام طور پر ناک پر بلیک ہیڈز زیادہ ہوتے ہیں،اس لئے حسبِ ضرورت پھٹکڑی اور بیسن کودودھ میں ملا کر پیسٹ بنالیں اور ناک پر لگائیں جب خشک ہوجائے توململ کا کپڑا چہرے پر اس طرح رکھیں کہ ناک والے حصے پر کپڑا نہ ہوبہترہے کپڑے کو ناک والے حصے سے کاٹ لیں،اب سٹیم لے لیں۔یوں بلیک اور وائٹ ہیڈز نرم پڑجائیں گے پھر کپڑا ہٹا کر آہستہ آہستہ ملیں تو بلیک اور وائٹ ہیڈز نکل جائیں گے۔

ٹوننگ
فیشل مکمل کرنے کے بعد بطور ٹونر عرقِ گلاب کا سپرے کرلیں تاکہ مسام کھلے نہ رہ جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *